مدرسہ ارشدُالعلوم ایک معتبر اور فعال دینی تعلیمی ادارہ ہے جو دین و سنت کی خالص تعلیم اور مسلکِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمہ اللہ کی ترویج و اشاعت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد نونہالانِ ملت کو قرآن و سنت کی روشنی میں علم، عمل اور اخلاقِ حسنہ سے آراستہ کرنا ہے۔
یہ مدرسہ اس یقین کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے کہ صحیح تعلیم، مضبوط عقیدہ اور عمدہ کردار ہی ایک صالح معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔
مدرسہ ارشدُالعلوم کا قیام 12 فروری 2012ء کو عمل میں آیا۔ اس عظیم دینی کام کا آغاز حضرت علامہ مولانا مفتی محمد کلیم الدین فیضی رضوی کے مقدس ہاتھوں سے رکھا گیا۔
یہ ادارہ قائدِ اہلِ سنت، رئیس القلم حضرت علامہ ارشد القادری جمشید پوری علیہ الرحمۃ والرضوان کی یاد میں قائم کیا گیا، تاکہ ان کی علمی، دینی اور مسلکی خدمات کو زندہ رکھا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مدرسہ کی تعمیر و ترقی کے مراحل بتدریج مکمل ہوئے:
پہلی منزل کی چھت کی ڈھلائی
دوسری منزل کی چھت کی ڈھلائی
تیسری منزل کی چھت کی ڈھلائی
مدرسہ ارشدُالعلوم شہرِ کلکتہ کا ایک نمایاں دینی تعلیمی مرکز ہے، جہاں:
حفظِ قرآن
قراءت و تجوید
درسِ نظامی
عصری علوم
کا جامع اور متوازن نظام موجود ہے۔ طلبہ کو قیام و طعام کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہے، اور بہترین اساتذہ کی نگرانی میں ان کی دینی، اخلاقی اور عملی تربیت کی جاتی ہے۔
ایسے باعمل، بااخلاق اور باکردار افراد تیار کرنا جو: