صدراتِ مفتی کلیم الدین قادری صاحب میں شاندار سالانہ جلسہ منعقد

Thursday, 12 February 2026

مدرسہ ارشد العلوم عالم بازار کلکتہ کا سالانہ جلسہ دستار بندی و افتتاح مدرسه گلشن رابعه مورخہ7 فروری 2026 ء بروز سنیچر کو مفتی کلیم الدین قادری صاحب بانی مدرسہ ہذا کی صدارت میں معمول کے مطابق ٹھیک 6 بجے شام پروگرام کا آغاز کردیا گیاتھا اور اعلان کے مطابق 30-10رات بحمدہ تعالیٰ سلام و دعا سے بہت ہی شاندار کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہوا

جلسہ کا آغاز حسب روایت تلاوتِ قرآن سے ہوا اس جلسہ پاک میں ملک کے مشہور ومعروف علما ومشائخ کی تشریف لائے تھے بالخصوص اولاد رسول پیر طریقت حضرت حافظ و قاری مولانا سید حسن المظفر حسینی صاحب و حضرت مولانا جمال اختر مظہری صاحب, و استاذا اعلماء حضرت مولانا الحاج ابو الکلام حسن القادری صاحب, و حضرت مفتی شریف الحسن قادری صاحب, و مقرر نوجوان حضرت مولانا قاری تنزیل الرحمن صاحب کاشاندار خطاب ہوا, ودیگر علما واساتذا وعوام اہل سنت کثیر تعداد میں شریک تھے ان کے بعد چودہ بچوں کو حفظ قرآن و قراءت اور مولویت کے دستار واسناد سے نوازا گیا پھر برکت کے طور کچھ نعت ومنقبت پڑھی گی پھر اس کے بعد اپنے وقت مقررہ پر یعنی ساڑھے دس بجے شب صلاۃ وسلام ودعا پر اختتام پذیر ہوا بفضلہ تعالٰی و سبحانہ

احمد رضا سیکریٹری مدرسہ ارشد العلوم عالم بازار کلکتہ

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *